مدینہ منورہ میں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیرِ اہتمام "انڈین ایجوکیٹرز ٹور” کا کامیاب انعقاد، تعلیمی بیداری اور مشاورتی نشست میں ممتاز شخصیات کی شرکت

احوال عالم بصیرت آن لائن

 
مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی): شہرِ رسول ﷺ مدینہ منورہ میں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیرِ اہتمام ایک پروقار اور علمی تقریب "انڈین ایجوکیٹرز ٹور” کے عنوان سے منعقد ہوئی، جس میں بھارت اور عالمِ عرب کی ممتاز علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس اہم تعلیمی پروگرام کا بنیادی مقصد تعلیمی میدان میں درپیش جدید چیلنجز کا حل تلاش کرنا اور نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی آبیاری کے لیے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔
پروگرام کی صدارت شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین اور ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عبدالقدیر نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں شاہین گروپ کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ادارہ کس طرح محروم طبقات کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس موقع پر ممتاز موٹیویشنل اسپیکر اور آئی اے ایس کوچ سمیر احمد صدیقی نے بھارتی طلبہ کی کامیابی کے لیے جدید رہنمائی اور ذہنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ عالمی شہرت یافتہ ماہرِ تعلیم اور سترہ کتب کے مصنف ڈاکٹر مبارک کپڈی نے تعلیمی نصاب میں اخلاقی اقدار کی شمولیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا، جبکہ وحین فاؤنڈیشن کے بانی مفتی شمائل احمد عبداللہ ندوی نے اسلامی و عصری تعلیم کے امتزاج پر سیر حاصل گفتگو کی۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر عالمِ عرب کی معروف علمی شخصیت ڈاکٹر حسن الحسینی نے شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کیا اور شاہین گروپ کی عالمی سطح پر جاری تعلیمی مشن کی بھرپور ستائش کی۔ ان کے ہمراہ ممتاز عالمِ دین ڈاکٹر محمد جاوید اشرف مدنی ندوی اور معروف ریسرچ اسکالر ڈاکٹر حسن مدنی ندوی نے بھی اس محفل کو رونق بخشی اور تعلیمی بیداری کے اس سفر کو کمیونٹی کی ترقی کے لیے آب حیات قرار دیا۔
پروگرام کو منظم کرنے اور اس کی کامیابی میں جناب اسلم فیضی صاحب اور ان کی ٹیم نے کلیدی کردار ادا کیا، جن کی انتھک محنت سے مدینہ منورہ میں مقیم تعلیمی حلقوں نے اس نشست کو ایک سنگِ میل قرار دیا۔ …

مکمل خبر پڑھیں

Login Required to interact.

بشکریہ: مسلم دنیا – Baseerat Online Urdu News Portal