ایران-امریکہ جوہری مذاکرات کا تیسرا دور، ایرانی وزیر خارجہ جنیوا کے لیے روانہ

احوال عالم قومی آواز

تہران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی امریکہ کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کے لیے ایک سیاسی وفد کی قیادت کرتے ہوئے جنیوا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب مغربی ایشیا میں امریکی فوجی موجودگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق سید عباس عراقچی نے روانگی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران جمعرات کو امریکہ کے ساتھ بات چیت کا نیا دور شروع کرے گا اور وہ ایک منصفانہ اور مساوی معاہدے کے عزم کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس ایک تاریخی موقع موجود ہے کہ وہ ایسا غیر معمولی معاہدہ کریں جو باہمی خدشات کو دور کرے اور مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سفارت کاری کو ترجیح دی جائے تو معاہدہ ممکن ہے۔دریں اثنا ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کے حوالے سے تمام متبادل راستے کھلے ہیں۔ ان کے مطابق ایران وقار پر مبنی سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر ایسا دفاع بھی کیا جائے گا جو مخالف کو اپنی پالیسی پر نظرثانی پر مجبور کر دے۔ادھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ وہ ایران کے ساتھ تنازعہ کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ …

مکمل خبر پڑھیں

Login Required to interact.

بشکریہ: Qaumi Awaz