امریکہ و اسرائیل کے ذریعہ ایران پر کی گئی فوجی کارروائی کے بعد ایران نے جس طرح سے جوابی حملہ کیا ہے، اس نے حالات انتہائی سنگین بنا دیے ہیں۔ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ کیا گیا حملہ انتہائی تباہ ناک بتایا جا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا نے ایران کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالہ سے بتایا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 24 خطے متاثر ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں 201 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 747 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کئی علاقوں میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور راحت و بچاؤ کاری کا عمل جاری ہے۔The head of Iran's Red Crescent Society Pir-Hossein Kolivand says since the beginning of US/Israeli strikes this morning, 201 people have been killed and 747 have been injured.24 of Iran's 31 provinces have so far been targeted, he added.— Shayan Sardarizadeh (@Shayan86) February 28, 2026
اس درمیان ایران کی اسلامک ریولوشنری گارڈ کارپس (آئی آر جی سی) نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکہ کے خلاف بڑی جوابی کارروائی میں کم از کم 14 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں سینکڑوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔ چونکہ ایران نے کئی خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، اس لیے زبردست تباہی کے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ابھی تک نقصان سے متعلق صحیح جانکاری سامنے نہیں آ پائی ہے، لیکن مختلف میڈیا رپورٹس میں ہلاکتوں اور دیگر نقصانات کی خبریں الگ الگ ذرائع سے سامنے آ رہی ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک اس جنگ کے شروع ہونے پر فکر مند ہیں۔ جنگ کے تازہ حالات کو سمجھنے کے لیے آئیے 10 اہم نکات پر نظر ڈالتے ہیں…امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ فضائی حملہ کیا، جس میں ایران کے 30 شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے جواب میں ایران نے بھی جوابی کارروائی کی۔ ایران نے آپریشن ’فتح خیبر‘ کے تحت مشرق وسطیٰ کے 8 سے زائد ممالک پر حملے کیے، جس کے بعد پورے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دبئی اور ابو ظہبی میں دھماکوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد ہوائی اڈے پر تمام پروازیں اگلے احکامات تک معطل کر دی گئی ہیں۔ دبئی کے پام جمیرہ میں واقع فیئر مونٹ ہوٹل پر بھی میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ایران کی وزارتِ خارجہ نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اپنے جواب میں ’کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں دکھائے گا۔‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ’’اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کا دفاع کیا جائے اور دشمن کے فوجی حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔‘‘ایرانی حملوں کے باعث کویت میں رمضان کی تراویح کی نماز منسوخ کر دی گئی ہے۔ کویت نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حملوں کے پیش نظر صرف عشا کی نماز ادا کی جائے گی، تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہو سکے۔اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان ایران نے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی جنگی جہاز ’ایم ایس ٹی‘ کو تباہ کر دیا ہے۔جنوبی ایران کے میناب میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر ہونے والے فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ حکام کے مطابق مرنے والوں کی تعداد تقریباً 85 تک پہنچ چکی ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑے پیمانے پر فضائی حملے اور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت متعدد اسکولوں، گھروں اور رہائشی علاقوں میں شدید تباہی ہوئی ہے۔ …
بشکریہ: Qaumi Awaz

