حالت احرام میں کونسی چیزیں ممنوع ہیں ؟

دینی ،علمی واصلاحی مضامین
سوال:
احرام میں کونسی چیزیں ممنوع ہیں جن سے محرم کو بچنا ضروری ہے ؟
جواب:
الجواب وباللہ التوفیق ۔ تلبیہ پڑھنے کے بعد محرم پر چند چیزیں حرام ہوجاتی ہیں ، جن میں کچھ مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے ہیں اور کچھ صرف مردوں کے لئے ہیں :
ممنوعاتِ احرام مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے یہ ہیں:
خوشبو استعمال کرنا ، ناخن کاٹنا،  جسم سے بال دور کرنا،  چہرہ کا ڈھانکنا،  میاں بیوی والے خاص تعلق اور جنسی شہوت کے کام کرنا،  خشکی کے جانور کا شکار کرنا۔
ممنوعاتِ احرام صرف مردوں کے لئے یہ ہیں:
بدن کی ہیئت پر سلے ہوئے کپڑے پہننا،  سر کو ٹوپی یا پگڑی یا چادر وغیرہ سے ڈھانکنا،  ایسا جوتا پہننا جس سے پاؤں کے درمیان کی ہڈی چھپ جائے۔ موزے پہننا ۔
واللہ اعلم
محمد عارف باللہ القاسمی
Login Required to interact.