سوال :
ایک عورت سفر عمرہ پر روانہ ہونا چاہتی ہے اور عین سفر سے دو تین دن قبل اس کو ماہواری شروع ہوگئی تو اب وہ کیا کرے ؟ وہ اپنی عادت کے مطابق مکہ پہونچنے کے ایک دن یا دو دن بعد پاک ہوگی ۔
جواب
الجواب وباللہ التوفیق : طے شدہ سفر سے پہلے جس عورت کو ماہواری شروع ہوگئی تو وہ اپنے پروگرام کے مطابق سفر کرسکتی ہے البتہ وہ میقات سے پہلے احرام کی نیت کرکے تلبیہ پڑھ لے گی اور احرام کی حالت میں آجائے گی ، اس حال میں احرام کی نیت کرنا یا تلبیہ پڑھنا ممنوع نہیں ہے ، اس کے بعد وہ مکہ مکرمہ پہونچ کر پاک ہونے کا انتظار کرے گی ، جب وہ پاک ہوجائے تو غسل کرکے عمرہ کے اعمال انجام دے گی ، اور عمرہ کے انجام دینے تک وہ احرام کی حالت میں ہی رہے گی اور احرام کی ممنوعات سے پچنے کا مکمل اہتمام کرے گی ۔ واضح رہے کہ اس کے لئے اس حال میں مسجد حرام یا کسی اور مسجد میں داخل ہونا درست نہیں ہے ۔ واللہ اعلم
حررہ
محمد عارف باللہ القاسمی
حررہ
محمد عارف باللہ القاسمی
Login Required to interact.

