سوشل میڈیا اور تبصروں (کمنٹس) کا فتنہ: ایک لمحۂ فکریہ

موجودہ دور میں ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں، وہیں سوشل میڈیا کی شکل میں ایک ایسا بے لگام گھوڑا بھی ہمارے ہاتھ میں تھما دیا ہے جس کی باگیں اگر تقویٰ اور خوفِ خدا سے نہ کھینچی جائیں، تو یہ انسان کو اخلاقی اور دینی تباہی کے گڑھے میں گرا سکتا ہے۔ آج فیس بک، ایکس (ٹویٹر)، انسٹاگرام اور یوٹیوب کے "کمنٹ سیکشنز” (Comment Sections) جنگ کے میدان بن چکے ہیں، جہاں عزتیں اچھالنا، بغیر تحقیق کے فتوے لگانا اور بدزبانی کرنا معمول بن چکا ہے۔ ہمیں بحیثیت مسلمان اس کے استعمال میں بھی خود کو شریعت کا پابند بنانا ضروری ہے؛ تاکہ ہم اخروی پشیمانی سے بچ سکیں۔

مزید پڑھیں

سائنس کی حقیقت اور سائنٹزم کا فکری مغالطہ

​سائنس لاطینی لفظ Scientia سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے "جاننا”۔ اصطلاحی مفہوم میں سائنس فطرت کے مطالعے کا ایک مخصوص طریقہ کار (Methodology) ہے۔ ​سائنس کی بنیاد مشاہدے (Observation)، تجربے (Experiment) اور تکرار (Repetition) پر ہے۔​ سائنس کا تعلق "طبعی کائنات” (Physical World) سے ہے۔ یہ مادی دنیا کے حقائق، قوانینِ فطرت اور "کیسے” (How) کے سوالات کا جواب دیتی ہے۔درحقیقت سائنس علم حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے، یہ بذاتِ خود کوئی عقیدہ نہیں ہے۔ یہ ہمیں بتاتی ہے کہ پانی کا فارمولا کیا ہے یا کششِ ثقل کیسے کام کرتی ہے، وغیرہ وغیرہ​
​دوسری طرف "سائنٹزم” سائنس نہیں ہے، بلکہ سائنس کے بارے میں ایک فلسفیانہ دعویٰ ہے، یہ وہ نظریہ ہے جو کہتا ہے کہ "حقیقی علم صرف وہی ہے جو سائنسی طریقے سے ثابت ہو سکے۔”​سائنٹزم کا بنیادی مقدمہ یہ ہے کہ سائنس ہی حقیقت تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے اور جو چیز سائنس کے دائرے (تجربہ گاہ) میں نہیں آ سکتی (جیسے اخلاقیات، جمالیات، مابعد الطبیعیات، یا خدا کا وجود)، وہ یا تو سرے سے موجود نہیں یا پھر وہ "علم” کہلانے کی مستحق نہیں۔

مزید پڑھیں

بچوں پر کاڑٹون کے منفی اثرات

والدین کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کی تقلیدی نظروں کے سامنے اچھے اخلاق واعمال کے نمونے پیش کریں اوراسلامی شخصیات کے واقعات ان کو سنائیں اور ان کے ذہن دوماغ میں اسلامی عقائد واعمال کو بسائیں ،تاکہ وہ اچھے اخلاق کے پیکر بن سکیں اور مروجہ کاڑٹونس سے ان کو دور رکھیں تاکہ ان کے ذریعہ ان میں برے عقائد اور برے اعمال پیدا نہ ہوں۔

مزید پڑھیں

موبائل فون ۔ آداب واحکام

مفتی محمد عارف باللہ القاسمی ===== موبائل فون موجودہ زمانہ میں ایک ضرورت اور پھر اسی کے ساتھ بہت سے شوق کی تکمیل اور بہت سی سہولیات کی فراہمی کا ذریعہ بن چکا ہے۔ایک مسلمان کو جہاں ہر چیز اسلامی تعلیم کے مطابق اختیار کرنی ہے اور استعمال کرنی ہیں وہیں اس کے بارے میں […]

مزید پڑھیں

عمرہ – فضائل اور احکام

مفتی محمد عارف باللہ القاسمی ==== دو بے سلے کپڑے پہن کرخانہ کعبہ کے پاس پوری دنیا سے سمٹ کرپروانے کی طرح جمع ہونا، اس کے ارد گرد چکر لگانا اوراس کے قرب وجوار میں واقع وادیوں میں دیوانہ وار دوڑنا ہوسکتا ہے کہ میزان عقل میں ایک دیوانگی محسوس ہو لیکن یہ ایسی دیوانگی […]

مزید پڑھیں

معاشرے کی اصلاح میں خواتین کا کردار

محمد شاہ نواز قاسمی کٹہری پچھم محلہ، محبا، ضلع بیگوسرائے بہار ===  اللہ تعالی کے ذریعے اپنے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کردہ تعلیمات اور ہدایات کا مقصود یہ ہے کہ خداوند قدوس کی ٹھیک ٹھیک بنائی ہوئی ساخت کے مطابق انسانی زندگی کا چست درست نظم کیا جائے۔ اس عظیم […]

مزید پڑھیں

سوشل سائٹس: چند اہم آداب

مفتی محمد عارف باللہ القاسمی ==== موجودہ دور میں سوشل سائٹس (Social sites) جیسے فیس بک، ٹوئٹر وغیرہ کا استعمال بہت عام ہوچکا ہے ،اور انٹرٹیٹ پر سینکڑوں سوشیل سائٹس موجود ہیں، جن میں’’ فیس بک‘‘ ، ’’ٹوئٹر‘‘، ’’مائی اسپیس‘‘ و غیرہ زیادہ معروف ہیں،ان کے ذریعہ ہر انسان اپنی فکراور اپنے جذبات واحساسات کو […]

مزید پڑھیں

مزین اور بے پردہ برقعے

مفتی محمد عارف باللہ القاسمی ==== اسلام نے عورتوں پر یہ لازم کیا ہے کہ وہ جب گھر سے نکلیں یا جب کبھی غیر محرم مردوں سے ان کا سامنا ہو تو اپنی زینت اوراعضاء زینت کو چھپانے کی لئے پردہ کا اہتمام کریں اور ایسا لباس پہن لیں جن سے ان کے اعضاء اور […]

مزید پڑھیں

بدترین گناہ؟

مفتی محمد عارف باللہ القاسمی === عن عبد الله بن مسعود – رضي الله عنه – قال: سألت النبي – صلى الله عليه وسلم – أي الذنب أعظم عند الله ؟ قال:  أن تجعل لله ندّاً وهو خلقك، قلت: إن ذلك لعظيم . قلت: ثم أي ؟ قال: وأن تقتل ولدك تخاف أن يطعم معك، […]

مزید پڑھیں

دیدار الہی

مفتی محمد عارف باللہ القاسمی ==== دنیا امتحان کی جگہ ہے اور آخرت انعام کی جگہ ہے ، انسانی زندگی میں بھی اللہ جزوی طور پر انعام سے نوازتے ہیں ، لیکن حقیقی انعام آخرت میں ہی عطا کیا جائے۔ اللہ کی طرف سے نیک بندوں کے لئے جن انعامات کو تیار کرکے رکھاگیا ہے […]

مزید پڑھیں